سی این جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عزیز الرحمن چن

سی این جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عزیز الرحمن چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت عوام پر بموں کی برسات کر رہی ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکومت دیگر مسائل کی طرح عوام کو بھی ریلیف پہنچانے میں بُری طرح ناکام نظر آرہی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں اور بے روزگاری میں اضافہ نے حکمرانوں کی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان پر قابو پانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے موجودہ دور عام آدمی کے لئے ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔