رفاقت گیلانی کا داتا دربار میں سہولت ڈیسک کا دورہ ناقص انتظامات پر اظہار برہمی

رفاقت گیلانی کا داتا دربار میں سہولت ڈیسک کا دورہ ناقص انتظامات پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی حکومت کے سیاسی معاون برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے داتا دربار میں ملک و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کی ہیلپ کے لئے قائم کئے گئے سہولت ڈیسک کا جائزہ و مانیٹرنگ کے لئے اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے سہولت ڈیسک پر زائرین کو در پیش شکایات کے اندراج کے لئے رجسٹر نہ ہونے، کمپیوٹر کا م نہ کرنے اورلوڈ شیڈنگ پر جنریٹر نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کو متعلقہ انچارج کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔ جبکہ موقع پرڈیوٹی سے غائب اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لینے بارے محکمہ کے افسران کو پابند کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کو ہرسطح پر گائیڈفراہم کی جائے ۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کو تربیت یافتہ عملہ موقع پر آگاہی فراہم کرے ۔ جسکے لیے تربیت یافتہ گائیڈ مامور ہوں ۔ سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے شکایات;223;تجاویز بکس بھی رکھا جائے جو کہ براہ راست چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی نگرانی میں کام کرے ۔ قبل ازیں انہوں نے دربار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام صوبہ بھر کی تمام مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 22 سکیموں کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منظوری دے دی ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام2019;245;20ء کے لئے7 جاری سکیموں کے لئے5کروڑ 80لاکھ89ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ 24کروڑ91لاکھ89ہزار روپے سے 15 نئی سکیموں شروع کی جائیں گی ۔ اوقاف پراپرٹیز کی جیو میپنگ کے لئے8کروڑ روپے،جنوبی پنجاب کی 5نئی سکیموں کے لئے7کروڑ36 لاکھ89ہزار روپے، جنوبی پنجاب کی مذید10 سکیموں کے لئے17کروڑ56لاکھ روپے ر کھے کئے گئے ہیں ۔ محکمہ اوقاف کی 7 جاری سکیموں میں پنجاب ڈ ویڑنل ہیڈ کوارٹر کی سطح پرشہید قرآنی اوراق کے تحفظ کیلئے9 قرآن محل کی تعمیر کے لئے4 کروڑ32 لاکھ35ہزار روپے مختص تمام اوقاف مزارات پر نذرانہ کی آٹو میشن کے لئے1;46;05کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔