بین المذاہب امن کنونشن ملکی استحکام میں اہم ثابت ہوگا، مسعود صدیقی

  بین المذاہب امن کنونشن ملکی استحکام میں اہم ثابت ہوگا، مسعود صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )تنظیم مشاءخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ 29واں بین المذاہب امن کنونشن ملکی استحکام میں اہم ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن کے انتظامات کے متعلق مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام مذاہب اور مسالک کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ملکی خدمت کرنا لائق تحسین ہے ۔

ہم وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار اداکرتے رہینگے ۔ تنظیم مشاءخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاہے کہ تنظیم مشاءخ عظام پاکستان کے زیر اہمتام 4جولائی کو فیصل آباد میں منعقد ہونیوالے بین المذاہب امن کنونشن سے ملکی استحکام کو مزید فروغ ملے گا اور وطن عزیز پاکستان میں تمام مذاہب اور مسالک میں امن و محبت کی فضا کو قائم کرنے کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگا ۔ اجلاس سے دیگر مشاءخ عظام نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔