جنرل ہسپتال ،شعبہ بیرونی مریضاں میں آتشزدگی کے بعد طبی سرگرمیا ں بحال

  جنرل ہسپتال ،شعبہ بیرونی مریضاں میں آتشزدگی کے بعد طبی سرگرمیا ں بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں میں سوموار کی صبح محدود پیمانے پر لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد آوَٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا حسب معمول طبی معائنہ شروع کر دیا ۔

اور ہسپتال کی سرگرمیاں روزانہ کے مطابق جاری رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بچہ آوَٹ ڈور کے شعبے میں سوموار کی صبح شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رانا محمد شفیق موقع پر پہنچ گئے اور شعبہ ورکس و دیگر ملازمین کی مدد سے شعبہ بیرونی مریضاں میں آگ بجھانے والے آلات استعمال کیے اور کم سے کم وقت میں آگ بر قابو پا کر صورتحال کو نارمل کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے شعبہ ورکس کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے تمام شعبوں کی الیکٹرک وائرنگ کا از سر نو جائزہ لیں اور جہاں بھی بوسیدہ تاریں پائی جائیں انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں الیکٹرک ڈیوائسز زیادہ گرم ہو جاتی ہیں جس سے آگ لگنے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں اور ہ میں ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے خود کو ہمہ وقت تیار رکھنا چاہیے ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آ گ کے اس واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتحال کو کم سے کم وقت میں کنٹرول کر لیا گیا ۔