عامر حسین ہاشمی کی والدہ کی برسی کے موقع پر مجلس عزاء

عامر حسین ہاشمی کی والدہ کی برسی کے موقع پر مجلس عزاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان عامر حسین ہاشمی کی والدہ مرحومہ کی 9ویں برسی کے موقع پر امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ کھاڑک میں مجلس عزاء کا انعقاد ،حاجی نثار علی خان ،حاجی عبدالغفور بٹ ،افضال نقوی ،سجاد بخاری ،جلال شاہ ،رضوان علی ،افتخار لودھی سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

،مولانا مرتضی حسین گھلو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے ماں کی بڑی عظمت بیان کی ہے جس کے قدمو ں تلے جنت ہو اسکا مقام عزت کیا ہوگا ،ماں باپ دعاءو ں کی قبولیت کا ذریعہ ہیں مولانا آغا علی حسنین مہدوی نے کہا کہ ماں باپ کی رضا میں ہی اللہ کی رضا ہے اولاد پر لازم ہے کہ ماں باپ کے دنیا سے چلے جانے کی بعد ان کے بلندی درجات کے لیے اہتمام اور دعا کریں ،جلال شاہ نے تلاوت قرآن کی جبکہ تقلین نقوی اور سید عاصم عباس شمسی نے بھی اپنے اپنے نذرانہ عقیدت پیش کئے نیاز امام تقسیم کی گئی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔