کابل،وزارت دفاع کی عمارت کے قریب ٹرک میں دھماکہ،35افراد ہلاک،68زخمی،پاکستان کی مذمت

کابل،وزارت دفاع کی عمارت کے قریب ٹرک میں دھماکہ،35افراد ہلاک،68زخمی،پاکستان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 35افراد ہلاک اور68زخمی ہوگئے۔ترجمان وزارت داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 8:55پر پی ڈی(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)


 ضلع 16میں ہوا،دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد گولیاں چلنے کی آواز بھی سنائی دیتی رہی کچھ انتہاپسند9بجے کے قریب ایک زیر تعمیرعمارت میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی،موقع پر موجود سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی،انتہاپسندوں نے پہلے ایک ٹرک میں بارودی مواد نصب کیا تھا،اس کے پھٹنے کے بعد فائرنگ شروع کردی،یہ دھماکہ وزارت دفاع کے محکمہ لاجسٹک،سپورٹس سٹیڈیم اور وزارت اطلاعات وثقافت کی برانچ کے قریب ہوا،دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور صحافیوں سمیت کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔طالبان انتہاپسندوں نے  دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،ذبیح اللہ مجاہد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انتہاپسندوں نے کابل میں ایک فوجی اڈے کو ٹرک بم کے ذریعے نشانہ بنایا ہے،جس سے اڈہ تباہ ہوگیا ہے،اور اڈے میں موجود سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
کابل دھماکہ 
 اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔ ایک(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)


 بیان میں وزیر خارجہ نے اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں،ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کابل دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے کیونکہ پاکستان، طویل مدت تک اس عفریت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔
پاکستان