اسلام آباد ہائیکورٹ،اسحٰق ڈار سمیت دیگر سے جرمانے کی وصولی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ،اسحٰق ڈار سمیت دیگر سے جرمانے کی وصولی کی درخواست پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عطا ء الحق قاسمی، اسحق ڈار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد پر سپریم کورٹ کی جانب سے عائد جرمانے کی وصولی کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کر لیا۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نذیر جواد نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کور ٹ نے آٹھ نومبر 2018ء  کے حکم میں چار افراد پر 19کروڑ 78لاکھ 66ہزار491روپے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)


 کا جرمانہ عائد کیا تھا۔اس جرمانے میں سے نصف رقم عطاالحق قاسمی، بیس بیس فیصد پرویز رشید اور اسحاق ڈار جبکہ دس فیصد رقم سابق وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد نے ادا کرنا تھی مگر کسی نے بھی جرمانہ ادا نہیں کیا۔عطا الحق قاسمی نے نو کروڑ نواسی لاکھ سے زائد جرمانہ ادا کرنا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا ہائیکورٹ حکم دے سکتی ہے؟ اس پر عدالت نے معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیئے اور سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔
جرمانہ کی وصولی