سلیکشن بورڈ پر پابندی‘ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن متحرک‘ سرکاری یونیورسٹیاں بند کرنیکی دھمکی

سلیکشن بورڈ پر پابندی‘ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن متحرک‘ سرکاری یونیورسٹیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے سرکاری یونیورسٹیوں کو بند کرنے کی دھمکی دے دی، فپوآسا کے صدر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

نے غیر قانونی طور پر چانسلر کے اختیارات استعمال کر کے جامعات میں سلیکشن بورڈز پر پابندی لگائی۔یونیورسٹیز میں اساتذہ کی بھرتی پر پابندی کا نوٹیفکیشن فپوآسا نے مسترد کر دیا، ڈاکٹر سہیل یوسف کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے گورنر کے اختیارات کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا، جامعات کے وائس چانسلرز کو اساتذہ و ملازمین کی بھرتیوں سے روکنے کے حکم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن جامعات کی خود مختاری میں مداخلت کر رہا ہے۔
دھمکی