ضلع کچہری ملتان‘ فیصلوں کی نقلیں حاصل کرنے کیلئے جدید سافٹ وئیر پر مبنی برانچ کا افتتاح

ضلع کچہری ملتان‘ فیصلوں کی نقلیں حاصل کرنے کیلئے جدید سافٹ وئیر پر مبنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)ضلع کچہری ملتان میں مقدمات کے فیصلوں کی نقلیں حاصل کرنے کے لئے جدید سافٹ ویئر پر مبنی نقول برانچ کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز بھٹی نے افتتاح کردیا ہے۔افتتاح کے موقع پر عدالتی اہلکاروں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

کی جانب سے پھول نچھاور کیے گئے جبکہ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر، سینئر سول جج شہنشاہ رضا کمال، سپرٹینڈینٹ سول کورٹ الطاف بھٹی، اکاؤنٹنٹ محمد سعد سمیت اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فاضل جج محمد نواز بھٹی نے کہا کہ سائیلین اب گھر بیٹھے مقدمات کے فیصلوں کی نقول کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں،دو سے تین روز کے اندر سائیلین کو فیصلوں کی نقول مل جائیں گی، نقول کے حصول کے لئے فارم پر دس روپے کی ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی لف کرنا ضروری ہے۔ اس اقدام سے سائلین اور وکلاء کو درپیش مسائل میں بھی کمی ہو گی…