راجن پور: 55عدالتی اہلکاروں   میں موٹر سائیکل تقسیم 

راجن پور: 55عدالتی اہلکاروں   میں موٹر سائیکل تقسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور( نا مہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد یار ولانہ نے عدالتی اہلکاروں میں موٹرسائیکلوں  کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے عدالتی امور میں بہتری آئے گی اور عدالتی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)


 اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے سلسلے میں سہولت حاصل ہو گی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور محمد یارولانہ نے اپنے ہاتھوں سے55 عدالتی اہلکاروں میں موٹر سائیکل تقسیم کئے۔ جن میں 13بیلف اہلکار او ر42 تعمیل کنندہ شامل ہیں۔ اہلکاران نے بھی موٹرسائیکل ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس اقدام کا بھرپور خیرمقدم بھی کیا ہے۔ اس تقریب میں دیگر ججز میں سے سینئر سول جج ملک ندیم اقبال اورسینئر سول جج خرم شہزاد میرانی کے علاوہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور اصغر جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقسیم