اسلام آباد میں دھرنا‘ خواجہ شفیق کی کل چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات متوقع

اسلام آباد میں دھرنا‘ خواجہ شفیق کی کل چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( نیوز رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کا اسلام آباد میں کنونشن ہوا‘چاروں صوبوں سے تاجرنمائندوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی‘ چیئرمین خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں ایف بی آر دفتر کے سامنے دھرنا بھی دیا ممبر ایڈمن کی جانب سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا گیا آل پاکستان انجمن تاجران کا کنونشن گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں چیئرمین خواجہ محمد شفیق‘ صدر اجمل بلوچ‘ جنرل (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)


سیکرٹر نعیم میر‘ سرپرست اعلیٰ حاجی ہارون میمن‘ پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرؤف مغل‘ سرپرست اعلیٰ اسلم بھلی‘ انجمن تاجران سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی‘ جنرل سیکرٹری امین میمن‘ سینئر نائب صدر جاوید قریش‘ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ‘ جنرل سیکرٹری یٰسین مینگل‘ سیکرٹری اطلاعات اللہ داد ترین‘ کراچی کے صدر عبدالرحمن‘ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری احسان باچا‘ نائب صدر منصور بنگش نے خطاب کیاکنونشن میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا کنونشن کے بعد تاجر رہنماایف بی آر آفس کے سامنے دھرنا دینے گئے تو راستے میں پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں مگر چیئرمین خواجہ محمد شفیق نے قیادت کرتے ہوئے تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے تاجروں کو ایف بی آر گیٹ تک پہنچایا اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے ایک گھنٹہ مسلسل دھرنا کے بعد ایف بی آر کے ممبر ایڈمن شاد محمد خان نے خواجہ محمد شفیق سے ملاقات کی اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر دھرنا ختم کردیا گیا اس موقع پر خواجہ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ 5جولائی کو تمام تاجر تنظیموں کا اجلاس لاہور میں بلایا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا 5جولائی سے قبل مسئلہ حل نہ ہوا تو نتائج کی ذمہ حکومت خود ہوگی‘حکومت تاجروں کی پریشانی کو سمجھے ہمارے لئے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے بعد ازاں ممبر ایڈمن شاد محمد خان نے کل چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی جانب سے خواجہ محمد شفیق کو مذاکرات کے لئے دعوت دی جس کے حوالے سے خواجہ محمد شفیق کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کو آفر کریں گے کہ ہمارے کاروبار نیشنلائز کردیئے جائیں کیونکہ ہمارے لئے ان حالا ت میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے ورنہ تاجروں کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے ناجائز ٹیکسز فوری واپس لئے جائیں۔
خواجہ شفیق