ملتان‘تاجر کنونشن میں شاہ محمود قریشی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش 

ملتان‘تاجر کنونشن میں شاہ محمود قریشی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے عائد ٹیکسوں کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار ملتان میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں عہدیداروں کے انتخاب (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)


کے ساتھ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا یہ چارٹر آف ڈیمانڈ 32نکات پر مشتمل ہے جس میں بنیادی طور پر یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکس واپس لیاجائے اور انہیں کمپیوٹرائزڈ حساب کتاب پیش کرنے سے نجات دلائی جائے کیونکہ ہزار دوہزار روپے کمانے والا چھوٹا تاجر بھاری تنخواہوں پر ملازمین نہیں رکھ سکتا یہ چارٹر آف ڈیمانڈ چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور صدر محمد کاشف چوہدری نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو پیش کیا۔
پیش