لیگی ہیں ہمیشہ نواز‘ شہباز شریف کا ساتھ  نبھائیں گے‘ میاں محمد شعیب اویسی 

لیگی ہیں ہمیشہ نواز‘ شہباز شریف کا ساتھ  نبھائیں گے‘ میاں محمد شعیب اویسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سمہ سٹہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میاں محمد شعیب اویسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)


 کہ  ہم مسلم لیگ ن میں ہیں اور مسلم لیگ ن میں ہی رہیں گے سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی سربراہی میں ہماری وزیر اعظم سے ملاقات افوائیں جھوٹی بے بنیاد من گھڑت ہیں گزشتہ روز ہمارے حوالے سے ملک بھر میں جھوٹی خبریں گردش کررہی تھی میاں محمد شعیب اویسی نے کہا کہ ہمارے حولے جو وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں ان کی رہائش گاہ ملاقات کی ہے اور فاروڈ بلاک میں شمولیت ظاہر کی گئی میں اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے میاں شعیب اویسی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ہر مشکل گھڑی میں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ  ہی رہیں ہیں اور آگے بھی ان کے ساتھ رہیں گے ہم گرفتاریوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں کچھ بھی جائے سب جھوٹی افوائیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نیمسلم لیگ کے دورمیں اپنے حلقوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں لیکن آب تک کوئی بھی ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔
میاں شعیب