وزیراعظم کا نوٹس‘ گراں فروشوں   کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

 وزیراعظم کا نوٹس‘ گراں فروشوں   کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل  رپورٹر) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مہنگائی میں اضافہ کے نوٹس لینے پر پنجاب حکومت نے ملتان سمیت(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)


 صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسرز کو اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی حکومتی ہدایت پر عمل درآمد کروانے سے مشروط کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی تمام میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈی سی ہفتہ وار پرائس کنٹرول اجلاس بلائے گا اور میٹنگ آف منٹس محکمہ انڈسٹریز کو پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ کمشنرزاسٹیک ہولڈرز سے ماہانہ میٹنگ بلائے گا، ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے چھاپے ماریں گے اور گراں فروشی کرنے پر جرمانے کریں گے۔ 
حکم