حکومت کی انتقامی کارروائیاں جمہوری سسٹم کیلئے خطرناک‘ اویس خان لغاری 

    حکومت کی انتقامی کارروائیاں جمہوری سسٹم کیلئے خطرناک‘ اویس خان لغاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خاں لغاری نے صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ موجودہ حکمرانوں نے سیاسی انتقام کا جو طریقہ اختیار کیا ھے وہ ایسی سیاسی گھٹن پیدا کر رھا ھے جس کا نتیجہ جمہوری سسٹم کیلیے بہتر نہیں ھو گا انھوں نے کہا کہ رانا ثنائاللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ھونے کا الزام انتہائی بے ھودہ اور سیاسی انتقام کا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)


گھٹیا حربہ ھے حکومت کی اس کارواء نے مرکزی قائدین کے خلاف بنائے گئے مقدمات کا بھی پول کھول دیا ھے اویس لغاری نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کرنے اور مسلم لیگ ن کے قائدین کی بلا جواز گرفتاریوں نے ثابت کر دیا کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت اندر سے کھوکھلی ھے اور حکمران خوفزدہ ہیں انھوں نے کہا کہ حکمران انتقام کے جوش میں ھوش کھو بیٹھے ھیں ابھی بھی وقت ھے کہ حکمران ھوش کے ناخن لیں ورنہ جمہوری سسٹم کیلیے بہتر نہیں ھو گا انھوں نے کہا کہ عوام اور جمہوری قوتیں ہر بات کو اچھی طرح سمجھ رھے ھیں وہ اب حکمرانوں کے کسی دھوکہ میں نہیں آئیں گے.