تونسہ روڈ پر ٹرک،کیری وین میں خوفناک تصادم،5افراد جاں بحق

  تونسہ روڈ پر ٹرک،کیری وین میں خوفناک تصادم،5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان‘ شادن لُنڈ  (سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان) انڈس ہائی وے تونسہ روڈ پر ٹرک اور کیری وین میں خوفناک تصادم کے بعدایک ہی خاندا ن کے چار افرادسمیت پانچ جاں بحق ہوگئے،امدادی کاروائیوں کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں، متاثرہ خاندان اپنی بچی کو ڈی جی خان ہسپتال سے چیک اپ کرانے کے بعد واپس گھر جا رہاتھا ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی کے مطابق حادثہ ڈیرہ غازی خان سے تونسہ(بقیہ23 نمبرصفحہ12پر)


 جاتے ہو ئے قصبہ شادن لنڈ کے مقام پر کھجی والاسٹاپ کے نزدیک پیش آیا جہاں ڈیرہ غازی خان کی جانب سے آنے والا ٹرک اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی کیری وین سے جاٹکرایااور حادثہ کے بعد گندم کی بوریوں سے بھرا ٹرک کیری وین پر الٹ گیا حادثہ میں سبزانی برادی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے4افراد عابدحسین اسکی بیوی زہراں بی بی، دوبچیاں انسا ء بی بی اور شبانہ بی بی جبکہ کیری ڈرائیورقاری غلام اکبرولدرحیم بخش صدقانی موقع پرجاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کے بعد جاں بحق ہو نے والے تمام افراد کی نعشیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں ادھرحادثہ کی اطلاع بستی سبزانی کے مکینوں کوہوئی توہرطرف کہرام مچ گیا جبکہ تھانہ کالاپولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔