واقعہ کے اصل ذمہ دار گمنام ملزم کی تلاش شروع

  واقعہ کے اصل ذمہ دار گمنام ملزم کی تلاش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقاءع نگار)پولیس نے واقعہ کے اصل ذمہ دار گمنام ملز م کی تلاششروع کردی ہے ۔ ،مرکزی ملزم کا موبائل فون نہ ملنے کے باعث مقتولہ کرن کی ناقابل اعتراض تصاویر اس کے شوہر کو بھیجنے والے اصل کردار کا تاحال تعین نہ ہوسکا ۔ اس ضمن میں ابتدائی شواہد سامنے آنے پر حسن آباد کے اندوہناک سانحہ کی تفتیش پر مامور تفیشی ٹیموں کو مذکورہ واقع کے اصل ذمہ دار اس نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے جس نے ملزم کی بیوی سے تعلقات استوار کئے اور بعدازاں اس کے شوہر کے واپس آجانے پر تعلقات ختم کرنے پر اسے دوبارہ تعلقات کیلئے اکساتا رہا اور مقتولہ کرن کے نہ ماننے پر اس کی قابل اعتراض تصاویر اس کے شوہر مرکزی ملزم اجمل کے موبائل پر بھیج دیں جنھیں دیکھ کر طیش میں آتے ہوئے ملزم نے ہنستا بنستا اپنے ہی چچا کے پورے گھر کی خواتین کو قتل کرکے آگ لگا دی ہے ۔

تلاش