بہن کا اجمل سے اکثر جھگڑا رہتا تھا‘ مدعی علی رضا‘ ڈی جی ریسکیو کا جائے وقوعہ کا معائنہ‘ مختلف افراد کے بیان قلمبند 

بہن کا اجمل سے اکثر جھگڑا رہتا تھا‘ مدعی علی رضا‘ ڈی جی ریسکیو کا جائے وقوعہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) حسن آباد کے علاقہ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ کی کہانی میں نیا موڑ سامنا آگیا۔مدعی مقدمہ علی رضا کے مطابق ملزم اجمل کو آگ لگانے کے لئے پٹرول کی بوتل اسکی بہن اور بھابی نے پکڑائی تھی۔جس کے بعد اس نے اس پٹرول سے بچوں سمیت دیگر کو جلایا دیا تھا۔اسی وجہ سے پولیس نے ظفر کی بیٹی فرحت اور اشمل کی بیوی انیلہ بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا ہے۔جبکہ دونوں خواتین فرار ہیں۔پولیس تاحال انکو گرفتار نہ کر سکی یے۔واضح رہے واقعہ کے مفرور ملزمان کی تعداد تین ہے جس میں اشمل،فرحت اور انیلہ ہیں علی رضا کا مزید کہنا ہے کہ میری بہن کا اپنے خاوند اجمل سے  اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا.وقوعہ کے دن والدہ کی طبعیت خراب تھی ساری بہنیں خیریت دریافت کرنے گھر آئی ہوئیں تھیں اجمل نے اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ آکر پہلے فائرنگ کی اور پھر آگ لگادی۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے۔کہ ملزم اجمل کو سرے عام پھانسی دی جائے۔ حسن آباد میں فائرنگ اور زندہ جلائے جانے  کا واقعہ.نشتر ہسپتال کے فورنزک دیپاٹمنٹ نے قتل ہونے والے نو افراد کا  پوسٹمارٹم گزشتہ روز مکمل کرلیا ہے۔اس موقع پر قتل ہونے والے افراد کے ورثاء پوسٹ مارٹم کمرے کے باہر غم میں ڈوبے ہوئے بیٹھے رہے۔جبکہ اہل علاقے کے مکینوں کی بھی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھیں۔  حسن اباد کے قریب گھر میں آگ لگنے فائرنگ سے بچوں سمیت 8 افراد کی ہلاکت کا واقعہ۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو  ڈاکٹر رضوان نصیر نے جائے وقوعہ پر  اہل علاقہ سے  ریسکیو کے تاخیر سے پہنچنے پر مختلف افراد کے بیان قلمبند کیئے۔لواحقین سے تعزیت کریں گے اور موقع کا  خود معائنہ کیا۔اس موقع پر  ایم این اے ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔ اس انتہائی افسوسناک واقعہ  پر ڈی جی نے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور  میڈیا سے گفتگو بھی کی ہے۔
قلمبند