ہائیکورٹ،دھوکہ دہی، بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فاروق نول کی ضمانت منظور

 ہائیکورٹ،دھوکہ دہی، بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فاروق نول کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں کو لوٹنے اورچیئرمین نیب کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کی کوشش کرنے والے فاروق نول کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم دے دیاہے۔ درخواست گزار اوراس کی اہلیہ طیبہ فاروق پر الزام ہے کہ انہوں نے چیئرمین نیب کے نام پر شہریوں کو لوٹااوران سے کروڑوں روپے ہتھیالئے، درخواست گزار فاروق نول کا موقف ہے کہ اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، جن کے ثبوت نہیں ملے۔نیب کی طرف سے درخواست کی مخالفت کی گئی اورموقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیاہے،اس موقع پر اس کی ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی تاہم فاضل بنچ نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کردیا، اس کی اہلیہ طیبہ فاروق کی ضمانت عدالت پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ 
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -