متنازعہ تقریر پر گلالئی اسماعیل کو  ایک مرتبہ پھر نوٹس جار ی کر دیا 

     متنازعہ تقریر پر گلالئی اسماعیل کو  ایک مرتبہ پھر نوٹس جار ی کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازعہ تقریر پر گلالئی اسماعیل کو ایک مرتبہ پھر نوٹس جار ی کر دیا۔ پیر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں فرشتہ مہمند قتل کے موقع پر متنازعہ تقریر پر پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے کی۔درخواست گزار صوبیدار ریٹائرڈ محمود حسین کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کی جانب کوئی پیش نہ ہوا،عدالت نے گلالئی اسماعیل کو ایک مرتبہ پھر نوٹس جاری کردیا۔کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی 
گلالئی اسماعیل

مزید :

صفحہ آخر -