برسی رنجیت سنگھ، دنیا بھر سے سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے

  برسی رنجیت سنگھ، دنیا بھر سے سکھ یاتری حسن ابدال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتری گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایات پر مہمانوں کا شانداراستقبال ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل اور بورڈ ترجمان عامر ہاشمی سمیت دیگر افسران و بورڈ اہلکاریاتریوں کے ہمراہ تھے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ یاتریوں کی مہمان نوازی ہماری آئینی اور دینی ذمہ داری ہے ان کی سیکورٹی اور خاطر داری میں کوئی کمی نہیں ہو گی وفاقی اور ٹرسٹ بورڈ کے افسران و اہلکاران دن رات خدمت میں مصروف ہیں۔ بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی نے بتایا کہ سکھ یاتری 2روزہ قیام کے بعد3 جولائی کو ننکانہ صاحب کے لئے روانہ ہوں گے اور جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ یاتریوں کی رہائش لنگر،اور میڈکل کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،سکھ پارٹی لیڈر ڈاکٹر روپ سنگھ،سردار گر میت سنگھ،اور دیگر رہنماؤں نے تمام نتظامات پر وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورو دواروں کی خوبصورتی اور حفاظت پر بہت خوش ہیں۔
رنجیت سنگھ برسی

مزید :

صفحہ آخر -