وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کو ہوگا، جس میں 40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری دی جائیگی اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس (آج) منگل کوہوگا جس کا11نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کاپلان تیار کرے گی اور وفاقی بجٹ، اثاثے ظاہرکرنیکی اسکیم سمیت دیگر معاملات کاجائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کابینہ 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے، وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دیگی۔جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری، 17 ایو نیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری، کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری اور حج پلان 2019 کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -