رانا ثناء اللہ کی آج عدالت میں پیشی، لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

رانا ثناء اللہ کی آج عدالت میں پیشی، لاہور پولیس کا سکیورٹی پلان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی ضلع کچہری میں آج پیشی کیلئے لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کر لیا۔ ایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد کے مطابق پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار اس موقع پر سکیورٹی کیلئے مامور ہونگے اس کے علاوہ مقامی پولیس بھی موقع پر موجود ہو گی جبکہ پولیس کی واٹر کینن بھی ضلع کچہری کے باہر الرٹ رہے گی۔ حفا ظتی اقدامات کے پیش نظر سادہ لباس میں انٹیلی جنس کے اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگے، پیشی کے وقت ضلع کچہری جانے والے راستے عارضی طور پر بند کئے جائیں گے جبکہ متبادل راستوں پر ٹریفک وارڈن بھی موجود رہیں گے، تاہم ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی پلان میں اے این ایف حکام کی مشاورت سے ردوبدل بھی کیا جاسکتا ہے۔
سکیورٹی پلان

مزید :

صفحہ اول -