ورلڈ کپ،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ورلڈ کپ،سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیسٹر لی سٹریٹ (آئی این پی) ورلڈکپ 2019کے 39ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو رنز سے شکست دیدی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا کی جانب سے دیے گئے، 339رنز ہدف کے تعاقب میں 315رنزہی بنا سکی۔جیسن ہولڈر الیون کی جانب سے نکولس پورا ن نے 118اور ایلن 51رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کی جانب سے ملینگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔چیسٹر لی اسٹریٹ کے میدا ن میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔انفرادی کارکردگی کی بات کریں تو سری لنکا کی جا نب سے فرنینڈو 104، پریرا 64 اور تھرمنے 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے دو، جبکہ کوٹریل، تھومس اور ایلن نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔
میچ

مزید :

صفحہ اول -