سعودی عرب پا کستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان 

سعودی عرب پا کستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سعودی عرب نے پاکستان کو پیر سے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی سفارتخانہ پاکستان کے مطابق موخر ادائیگی پر سعودی عرب سے پاکستان کو تیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 275 ملین ڈالر کا تیل فراہم کرے گاجبکہ موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی تین سال جاری رہے گی، پاکستان کو فراہم کردہ تیل کی مجموعی لاگت 9.9ارب ڈالر ہو گی، سعودی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کیلئے معاشی پیکیج کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان کو دیا جانے والاپیکیج تین ارب ڈالر کا تھا۔ حکام نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بیس ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے جبکہ سعودی عرب کے پیکیج سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی اور پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کیلئے ہے، سعودی پیکیج پاکستان کو معاشی چیلنج پر قابو پانے اور جامع ترقی کیلئے ہے اور ا س پیکیج سے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات کی عکاس ہے۔
سعودی عرب کا تیل 

مزید :

صفحہ اول -