و یمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

و یمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (آئی این پی)آٹھواں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، انگلینڈ، عالمی چیمپئن امریکا، ہالینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ (آج)منگل کو دفاعی چیمپئن امریکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پیرس میں ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے

اور اب میگا ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ میں آج منگل کو پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا جائیگا جس میں دفاعی چیمپئن امریکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہونگی۔ امریکا کی ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہے اور اب ٹائٹل کے دفاع کیلئے اس کو دو کامیابیاں درکار ہیں۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ (کل) بدھ کو ہالینڈ اور سویڈن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔