جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی ریفرنس کی سماعت (آج) منگل کو ہوگی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید بھی شریک ہوں گے،پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس وقار احمد اور سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس احمد علی شیخ بھی شریک ہوں گے،اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف رحیم بھی شریک ہوں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل کا جائزہ اجلاس چودہ جون کو ہوا،چودہ جون کو صدارتی ریفرنسز کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں بنانے کا الزام ہے،حکومتی ریفرنسز میں دونوں ججز کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کاروائی کی استدعا کی گئی تھی،گزشتہ اجلاس پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے وکلا نے احتجاج کیا،وکلاء نے عدالت عظمیٰ کا داخلی دروازہ بند کر دیا تھا،اس بار بھی پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاج اور بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے،احتجاج کے پیش نظر سپریم کورٹ میں سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔
جسٹس قاضی

مزید :

صفحہ اول -