مغلیہ شاہی خاندان کیخلاف علم بغاوت نئے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار: فردوس عاشق

مغلیہ شاہی خاندان کیخلاف علم بغاوت نئے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کا اپنی صفوں میں بغاوت کا اعتراف مسلم لیگ(ن) کے سیاسی مورچے میں واضح شگاف کا ثبوت ہے،پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات ن لیگی قیادت کی آمرانہ سوچ، شاہانہ مزاج اور سیاسی لمیٹڈ کمپنی کے خلاف بغاوت ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے نالاں ارکان اسمبلی موروثی غلامی کیلئے تیار نہیں،مغلیہ شاہی خاندان کے خلاف علم بغاوت کا مطلب نئے پاکستان کے قافلے، نظریے اور قیادت پر اعتماد ہے۔مسلم لیگ(ن) کے پاس نہ تو کوئی بیانیہ ہے اور نہ ہی قیادت۔فردوس عاشق نے کہاکہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا رونا رونے والوں کے منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کون سی جمہوریت ہے؟۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔ 
فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -