ویمنزایشنرسیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلاون ڈے انٹرنیشنل آج ہوگا

ویمنزایشنرسیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلاون ڈے انٹرنیشنل آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لائسیسٹر(اے پی پی) انگلینڈ اور آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز (آج) منگل کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے ہو گا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ٹور میچز جیت کر میزبان ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ایشز سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے، ایک ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا آغاز آج منگل کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے ہو گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ واحد ٹیسٹ میچ سے قبل آسٹریلوی ویمن ٹیم تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 18 سے 21 جولائی تک شیڈول ہے، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی، دوسرا میچ 28 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔