کابل، طالبان کاوزارت دفاع کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، 10افراد ہلاک، 68زخمی، پاکستان کی مذمت

کابل، طالبان کاوزارت دفاع کی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ، 10افراد ہلاک، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی،صباح نیوز)افغانستان میں وزارت دفاع اور فٹبال فیڈریشن کی عمارتوں کے نزدیک خود کش حملے میں 10افراد ہلاک اور 68زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2حملہ آور بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت دفاع کی عمارت اور افغان فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے قریب خود کش بمبار نے بارود سے بھرا ٹرک دیوار سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 68زخمی ہوگئے۔زورد دار دھماکا گنجان آباد اور مصروف ترین علاقے میں کیا گیا جس میں سکول کی 5عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر اور افغان فٹبال فیڈریشن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں 50طالب علم اور 18فٹبال فیڈریشن کے کھلاڑی و اہلکار شامل ہیں۔خود کش دھماکے کے بعد 2حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں قبضہ کرکے وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا، اس دوران پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ سخت مقابلے میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ترجمان وزارت داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 8:55پر پی ڈی ضلع 16میں ہوا،دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،طالبان انتہاپسندوں نے  دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،ذبیح اللہ مجاہد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انتہاپسندوں نے کابل میں ایک فوجی اڈے کو ٹرک بم کے ذریعے نشانہ بنایا ہے،جس سے اڈہ تباہ ہوگیا ہے۔
کابل دھماکہ 


 اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کابل میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔ ایک بیان میں وزیر خارجہ نے اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں،ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ نے کابل دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے کیونکہ پاکستان، طویل مدت تک اس عفریت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔
پاکستان 

مزید :

صفحہ اول -