وزیراعظم عمران خان کی پنجاب کابینہ میں ردو بدل کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی پنجاب کابینہ میں ردو بدل کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ردو بدل کی منظوری دے دی ہے کابینہ میں تبدیلی دو مراحل میں کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلہ میں دو سے تین ارکان اسمبلی کو شامل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں بعض صوبائی وزراء اور مشیران کے محکمے تبدیل کئے جائیں گے محکموں کی تبدیلی صوبائی وزاء اور مشیران کی کارکردگی رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی نیب کی حراست میں سابق صوبائی وزیر سبطین خان کا محکمہ اسد کھوکھر یا فیاض الحسن چوہان کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتہ کے روز لاہور سے اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں صوبائی کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی تھی۔
پنجاب کابینہ

مزید :

صفحہ اول -