رینٹل پاور کیس، پرویز اشرف اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد،7اگست کو گواہ بھی طلب

رینٹل پاور کیس، پرویز اشرف اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد،7اگست کو گواہ بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی۔ راجا پرویز اشرف پران کے نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔عدالت نے ملزمان پر ریشماں اور گلف پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے 7اگست کو گواہوں کوبھی طلب کر لیا۔عدالت کی طرف سے کہا گیاکہ 7اگست کو گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔ کیس کی سماعت 7اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
رینٹل پاور کیس

مزید :

صفحہ اول -