بجٹ میں بہت سی شقیں غیرواضح ہیں،بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن

بجٹ میں بہت سی شقیں غیرواضح ہیں،بیڈ شیٹ ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ) نئے مالی سال کے بجٹ میں بہت سی شقیں غیرواضح ہیں تاہم امید ہے کہ رواں ماہ جولائی کے آخر تک آنیوالی ٹریڈ پالیسی میں ان کی وضاحت کردی جائے گی۔ آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نا رتھ زون کے ترجما ن نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیلئے فائیلر اور نان فائیلر کا تجربہ حکومت کا مثبت فیصلہ ہے جس سے موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس تجربہ کے تحت موجودہ ٹیکس دہندگان کو 5،6 مرحلوں میں نان فائیلر کے مقابلے میں کم شرح سے ٹیکس دینا پڑے گاتاہم انہوں نے حکومت کو تجویز کیا کہ وہ ٹیکس وصولی کیلئے برآمدی تاجروں کو ہتھیار کے طور پر ہر گز استعمال نہ کرے کیو نکہ اکثر کیسوں میں دوسروں کے حصوں کے ٹیکس برآمد کنندگان سے وصول کرلئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ اس لحاظ سے بھی بہت اچھا ہے کہ اس میں عوام پر ٹیکسوں کازیادہ بوجھ نہیں ڈالا گیا تاہم انہوں نے ملک کی سیاسی قیادت اور عوامی نمائند گان سے اٹھارویں ترمیم کی ناہمواریو ں کودور کرکے گیس وبجلی سمیت تمام قدرتی وسائل کی صوبوں میں یکساں اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملک میں اقتصادی ترقی اور قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے۔

مزید :

کامرس -