حافظ شعیب الرحمان کی صدارت میں امت مسلمہ کے چارو ں مسالک علماء بورڈ کااجلاس

حافظ شعیب الرحمان کی صدارت میں امت مسلمہ کے چارو ں مسالک علماء بورڈ کااجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) امت مسلمہ کے چارو ں مسالک علماء بورڈ کااجلاس ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی دعوت پرا ن کی رہائش گاہ نیومسلم ٹاؤن لاہورمیں علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی چیئرمین چاروں مسالک علماء بورڈ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں لیاقت بلوچ علامہ ممتاز اعوان،حافظ شعیب الرحمن،علامہ کاظم رضانقوی،پیرولی اللہ شاہ بخاری ودیگرنے شرکت کی۔ رہنماؤں نے کہاکہ اس وقت اسلام وملک دشمن طاقتیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کواپنی سازشوں کاٹارگٹ بنارکھاہے لیکن ہم اسلام وپاکستان پرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور پاکستان کیخلاف اندرونی وبیرنی سازشیں ملیامیٹ کردینگے۔