پاک افغان میچ میں لڑائی، را،موساد ایم آئی 6کا مشترکہ گھناؤنا کھیل

پاک افغان میچ میں لڑائی، را،موساد ایم آئی 6کا مشترکہ گھناؤنا کھیل

تجزیہ؛۔ ایثار رانا

انگلینڈ میں پاک افغان کرکٹ میچ میں جو کچھ ہوا اسے اتنا سادہ نہ لیں مجھے اس میں ایک سازش کی بو آتی ہے۔یہ تو میں مانتا ہوں ہم ایک بھکاری قوم یا ہجوم ہیں عزت نفس کا دعویٰ اور استحقاق نہیں رکھتے اس لئے امریکہ،یورپ،برطانیہ ہمیں وہ دیتا بھی نہیں۔لیکن عین میچ کے وقت گراؤنڈ کے اوپر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستان مخالف بینرز لہرانا،پھر نا معلوم افغانوں کا پاکستانیوں پر کھلے عام تشدد،پاکستانی کھلاڑیوں پر حملے کی کوشش انکو سخت سکیورٹی کے باوجود گراؤنڈ میں گھسنے کا موقع دینا۔کھلی شاہراہوں پر پاکستانیو ں پر حملے اور پولیس کی خاموشی خاصی معنی خیز ہے کیا پاکستان اس بات پر انگلینڈ سے احتجاج کرے گا؟کیا پاکستان اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کرے گا؟پاکستان میں ایک عرصہ سے امریکہ،بھارت،اسرائیل اور افغانستان پی ٹی ایم کے ذریعے کے پی کے میں انارکی پھیلانے اور پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔لیڈز میں میچ کے موقع پر را،موساد،ایم آئی 6نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا اور اس کا واحد مقصد پاکستان میں عوام کو پختونوں کے سامنے کھڑا کرنا ہے۔کیونکہ یہاں اکثر ہر پشتو بولنے والے کو افغانی سمجھ لیا جاتا ہے اور یہ بھی ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ پاکستان میں افغانیوں کی ایک بہت بڑی تعداد رچ بس گئی ہے۔ان کے کاروبار یہاں ہیں،ان کے بچوں کی شادیاں یہاں ہو گئی ہیں اگر پاکستان لیڈز کے ردعمل میں جذباتیت کا مظاہرہ کرے تو گلی گلی تصادم کا امکان ہو سکتا ہے اور یہی غیر ملکی قوتیں چاہتی ہیں،پاکستان کو برطانیہ سے سنجیدگی کے ساتھ مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ اس معاملے کی پاکستان کے ساتھ مل کر تحقیقات کرے ورنہ سمجھا جائے گا کہ برطانیہ علی الاعلان پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔بھارت نے جس بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ انگلینڈ کو ورلڈ کپ کا میچ تحفے میں دیا ہے اس پر آئی سی سی کی خاموشی معنی خیز ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ کرکٹ کے اوپر بھارت کی آئی پی ایل کے ذریعے اجارہ داری اور اس ہی کے ذریعے لوگوں کا نوٹوں سے منہ بند کرنے کی پالیسی کامیاب رہی اور پاکستان بے بسی سے یہ ڈرامہ دیکھنے پر مجبور ہے۔

تجزیہ ایثار رانا

مزید : تجزیہ