گارڈن ٹاؤن،تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گارڈن ٹاؤن،تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار کشہ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار 34سالہ عدنان طاہر شدید زخمی ہوگیا جبکہ رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔دوسرے حادثہ میں فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں عبدالرحمن نامی نوجوان ہلاک ہوگیا،حادثہ کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث پیش آیا،پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لیکر مردہ خانے جمع کروادی ہیں،پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -