غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت، پرویز اشرف کی درخواست بریت دائر

غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت، پرویز اشرف کی درخواست بریت دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپکو میں 437 افراد کے غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی درخواست بریت دائر ہونے پرپراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیاہے،احتساب عدالت میں پیپکو میں 437افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔گزشتہ روز راجہ پرویز اشرف کا بیان قلمبند ہونا تھا تاہم ان کے وکیل نے بری کرنے کی درخواست دائر کردی گئی،عدالت نے درخواست پر پراسیکیوشن کو10 جولائی کو بحث کے طلب کر لیاہے۔ احتساب عدالت نے کیس کے دیگر 8ملزمان کو آئندہ تاریخ پر بیان قلمبند کرانے کے لئے سوال نامے کی نقول فراہم کردی ہیں۔

مزید :

علاقائی -