کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ریلویز کی اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ریلویز کی اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایف بی آر کی طرف سے پاکستان ریلویز کو10 کروڑ 70 لاکھ 13 ہزار روپے کے انکم ٹیکس نوٹس بھجوانے کے خلاف دائر درخواست پر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو ریلویز کی اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان ریلویز کے درخواست پر اپیل کے فیصلے تک ایف بی آر کو ریلوے کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیاہے۔پاکستان ریلویز کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ درخواست گزار محکمہ مسلسل انکم ٹیکس ادا کر رہا ہے
، ایف بی آر نے 2014، 2015 اور 2017 کے آڈٹ کے بعد اضافی انکم ٹیکس کے نوٹس بھجوائے ہیں۔ کمشنر ان لینڈ ریونیو نے انکم ٹیکس ریکوری اپیل پر 60 روز کا حکم امتناعی جاری کیا، 27 جون کو حکم امتناعی ختم ہونے سے ایف بی آر نے تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے، اپیلوں کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو ریکوری سے روکا جائے۔

مزید :

علاقائی -