مغلپورہ تا جلو پنڈٹریفک سپیڈ کے تعین کیلئے دائر درخواست کی سماعت

مغلپورہ تا جلو پنڈٹریفک سپیڈ کے تعین کیلئے دائر درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نہر پر مغلپورہ سے جلو پنڈ تک ٹریفک سپیڈ کے تعین کے لئے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو چیف ٹریفک آفیسر سے 12ستمبر تک ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری محمد شہباز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ مغلپورہ سے جلو پنڈ تک نہر کے دونوں اطراف آبادی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مغلپورہ سے جلو پنڈ تک ٹریفک سپیڈ کا تعین نہیں کیا گیا، آبادی میں سے تیز رفتار ٹریفک گزرنے سے روزانہ 10سے 12ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں، خصوصاً سکولوں کے بچوں کا سڑک کراس کرنا بہت مشکل ہے، عید کے دنوں میں تیز رفتار ٹریفک کی وجہ سے سیکڑوں حادثات ہوئے، ٹریفک سپیڈ کے تعین کیلئے سی ٹی او کو درخواست بھی دے رکھی ہے، سی ٹی او کو مغلپورہ سے جلو پنڈ تک ٹریفک سپیڈ کے تعین کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -