نجی بینک میں نوسربازی،خاتون کے 3 لاکھ 55 ہزار غائب

نجی بینک میں نوسربازی،خاتون کے 3 لاکھ 55 ہزار غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)لٹن روڈ کے علاقہ میں نجی بینک کے اندرخاتون کے 12 لاکھ سے نوسربازوں نے تین لاکھ 55 ہزار غائب کردئیے،پولیس نے چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ مدعیہ روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ اس نے بینک سے بارہ لاکھ روپے کی رقم نکلوائی۔ کیشئر خاتون نے رقم ٹیبل پر رکھی اور گننے کو کہا۔جس کے بعد تین مشتبہ افراد میرے ارد گرد کھڑے ہو گئے اورنوٹوں کی کاپی کے ریپرز کھول کر کہا کہ گن لیں،رقم گنی تو وہ کم تھی،بنک عملے کو بتایا مگر انہوں نے کہا یہ ہماری ذمہ داری نہیں۔بینک عملہ کی ملی بھگت کے بغیر ایسا نہیں ہو سکتا مگربینک عملہ ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -