تھانہ ہڈیارہ کے کانسٹیبل عبدالرزاق کی ریٹائر منٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

تھانہ ہڈیارہ کے کانسٹیبل عبدالرزاق کی ریٹائر منٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی ایس پی برکی سرکل غلام دستگیر کی جانب سے تھانہ ہڈیارہ کے کانسٹیبل عبدالرزاق کی ریٹائر منٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔برکی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارجز سمیت پولیس افسران و اہلکار اس موقع پر موجود تھے۔ڈی ایس پی غلام دستگیر اور ریٹائرہونے والے کانسٹیبل عبدالرزاق کے ساتھ کام کرنے والے اہلکاروں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور تحائف دیئے گئے۔غلام دستگیر نے کہا کہ محکمہ پولیس کا ہر فرد قابل ستائش ہے،عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔کانسٹیبل عبدالرزاق کو ڈی ایس پی برکی اور تمام سٹاف ممبران نے نیک تمناؤں کے ساتھ گھر کے لئے روانہ کیا۔

مزید :

علاقائی -