ایف سی کالج کے قریب موٹرسائیکل سوار کے چہرے پر ڈورپھرگئی

ایف سی کالج کے قریب موٹرسائیکل سوار کے چہرے پر ڈورپھرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر) گزشتہ روز ایف سی کالج کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے زخمی ہونے والے 25 سالہ نوجوان ذیشان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذیشان موٹرسائیکل پر سوار ایف سی کالج کے علاقے کے کینال روڈ سے گزر رہا تھا کے اچانک کٹی پتنگ کی ڈور اس کے چہرے پر پھر گئی۔شہر میں آئے روز پتنگ بازی سے شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملتی ہیں،پولیس پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن میں کامیاب نہیں ہو سکی،چھٹی کے روز پتنگ بازی میں اضافہ دیکھمے میں آ رہا ہے،نیو ایئر پورٹ روڈ اور بھٹہ چوک کے اطراف نوجوان سرعام پتنگیں لوٹنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو دن اور رات کے اوقات میں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کریں گی۔بتایا گیاہے کہایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی اور انہیں ہدایت کی کہ پتنگ بازوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -