نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، صمصام بخاری

نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، صمصام بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 2 ادوار میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، رانا ثنااللہ ماڈل ٹان کے سانحہ کا حساب دیں۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ کو لینے کے دینے پڑگئے، لیگی اراکین اپنی قیادت کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ٹوٹ پھوٹ یقینی تھی، مزید ارکان جائیں گے، نواز لیگ میں اقتدار کی جنگ پارٹی کو لے ڈوبے گی، نوازلیگ میں پارٹی قیادت کے لیے ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں۔صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کوبھول بھلیوں میں ڈالنے کے دن گزر چکے ہیں، نواز لیگ کی وضاحتیں کسی کام نہیں آئیں گی، ملک لوٹنے والوں کو بالآخر حساب دینا ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ فرسودہ نظام کو ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پربدلنا ہوگا، نظام کی تبدیلی ہی ملکی معیشت میں بہتری کی ضامن ہے۔
صمصام بخاری

مزید :

صفحہ اول -