کراچی میں فائرنگ سے میاں بیوی شدید زخمی

کراچی میں فائرنگ سے میاں بیوی شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے جوڑے کی شناخت ریاض اور صدف کے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل پر سوار تھے جب انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے دونوں کو گردن اور ٹانگوں پر گولیاں ماریں۔فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔