سی این جی کی قیمت میں اضافہ، کراچی کے ٹرانسپورٹرزکا آج ہڑتال کا اعلان 

سی این جی کی قیمت میں اضافہ، کراچی کے ٹرانسپورٹرزکا آج ہڑتال کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے(آج) منگل سے ہڑتال کا اعلان کردیا۔پیر کو ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4روپے اضافے سے 90روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھانے کے لئے پر تولنا شروع کر دیئے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو ہی بھگتنا ہوگا۔ریجن ون کیلئے ایک کلو سی این جی پر 69 روپے 57پیسے ٹیکس عائد جبکہ ریجن ٹو کیلئے ایک کلو سی این جی سپلائی پر 74 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ سی این جی پر سیلز ٹیکس کے نئے اضافی ریٹس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔دوسری جانب سی این جی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل سے ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ سی این جی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد بسیں چلانا ممکن نہیں، کرایوں میں اضافے کی بات بعد میں طے کریں گے۔
 ہڑتال کا اعلان