کوئی مائی کا لال سندھ حکومت کو ہلا نہیں سکتا،محمد اسماعیل راہو

کوئی مائی کا لال سندھ حکومت کو ہلا نہیں سکتا،محمد اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے کا بھیانک چہرا عوام دیکھ چکے،کراچی اکثر لوگ اب پچھتا رہے ہیں کہ ان کے نام پر کس کو مینڈیٹ دیا گیا،نومولود خان نے سیاستدانوں کی نیک نامی اوربہتر کردارکو بھی داغدارکیا ہے،سی این جی مہنگی کرکے عوام کو مزید مشکلات میں ڈالا گیا ہے،وفاق کراچی کے شہریون کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے جارہا ہے جوکہ قابل مذمت ہے،سی این جی مہنگی ہونے سے صنعتوں اور زراعت پر بھی اثر پڑیگا۔اسماعیل راہو نے فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ سندھ حکومت سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ ہے،فواد چوہدری اپنی خیر منائیں،جو خود دوسروں کی پرچی پر اقتدار میں آئے ہوں ان کے منہ سے سندھ میں تبدیلی کی باتین اچھی نہیں لگتی،سندھ حکومت کو کوئی مائی کا لال ہلا نہیں سکتا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ مشرف کا نام لینے سے وفاقی حکومت کی چھترول ہوتی ہے اسی لیے وفاقی وزراء اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں،گیس، چینی پر ٹیکسز لگاکر وفاقی حکومت نے مزید ملکی معیشیت کا جنازہ نکال دیا،سی این جی اور چینی پر سیلز ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں،ایک سال میں نالائق حکومت نے چینی 25 روپے مہنگی کی ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ زراعت تباہ ہوچکی، حکومت صرف جہانگیر ترین کو فائدہ پہنچارہی ہے،جب ٹرینیں چلتی ہی نہیں تو کرایوں میں اضافہ کیوں کیا گیا،ناکام حکمرانوں کے ہاتھوں میں جب اقتدار دیا جاتا ہے تو ایسے ہی معیشت کا جنازہ نکلتا ہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ ایک سال میں اتنی مہنگائی کردی گئی ہے کہ پتا نہیں آگے کیاہوگا،لگتا ہے کپتان کو لانے والے کھلاڑی کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔