18ویں ینگ لیڈرز کانفرنس کا لاہور میں آغاز

18ویں ینگ لیڈرز کانفرنس کا لاہور میں آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) پاکستان کے صف اول کے یوتھ لیڈرشپ سمٹ 'ینگ لیڈز کانفرنس' (YLC) 2019 کا پیر کو لاہور کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں آغاز ہو گیا۔ اس سمٹ کے پہلے ہی دن بھرپور توانائی، جوش و جذبہ اور عزم نمایاں تھا جہاں ایونٹ میں ملک کی ممتاز کاروباری، سرکاری اور نجی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان بھر سے تقریباً 326 نوجوان اور توانائی سے بھرپور شرکا اس ایونٹ میں 6 دن تک ایک ساتھ رہیں گے اور انہیں بااثر خطیبوں، ہنر کی حامل ورکشاپ اور سرگرمیوں سے لیڈرشپ کی ٹریننگ اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ کامران رضوی اور YLC 2019 کے پراجیکٹ منیجر اسامہ ناصر سمیت YLC کے بانی اراکین نے اپنے پارٹنرز اور SoL کے بورڈ اراکین اور مشیروں کے ہمراہ شرکا اور تقریب کے حاضرین کا استقبال کیا۔اسکول آف لیڈرشپ کے ڈائریکٹر کامران رضوی نے 'Transcend Limits'کے موضوع پر گفتگو کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کیا جس کا مقصد نوجوانوں بااختیار بنانا تھا تاکہ وہ اپنے اندر چھپی اصل صلاحیت کو پہچانیں اور اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر سکیں۔ ک