الخدمت ویمن ونگ کے تحت 6روزہ والنٹئیربوٹ کیمپ کا انعقاد

الخدمت ویمن ونگ کے تحت 6روزہ والنٹئیربوٹ کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت ویمن ونگ اورجے آئی یوتھ کے تحت الخدمت ہیڈ آفس میں 6روزہ والنٹیئربوٹ کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کیمپ میں مواصلات،سیلف ڈیفنس،فرسٹ ایڈٖ،خوراک اور غذائیت کے عنوانات سے ورکشاپس منعقد کی گئیں۔طالبات نے ورکشاپس میں پھرپوردلچسپی لی اور الخدمت ویمن ونگ کی جانب سے والنٹیئربوٹ کیمپ کے انعقاد کو سراہا،ورکشاپ کے آخری روزکی نشست کی مہمان خصوصی معروف اینکر فرحانہ اویس تھیں۔کیمپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فرحانہ اویس نے الخدمت ویمن ونگ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ والنٹیئربوٹ کیمپ کا انعقاد مستحسن اقدام ہے۔اس طرح کے کیمپس کے انعقاد سے طالبات میں نہ صرف بطور رضاکارکام کا شوق بیدرا ہوگا بلکہ یہ خدمت کے شعبے سے منسلک ہوکر اللہ کی رضا کیلئے بھی کام کرسکیں گی۔ویمن ونگ کی صدر منوراخلاص نے کہا کہ الخدمت ویمن ونگ جہاں انسانی خدمت کے کام کررہی ہے،وہاں طالبات کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بھی اپنا کردارادا کررہی ہے۔جے آئی یوتھ پاکستان کی صدرکوثر مسعود نے کہا کہ جے آئی یوتھ نئی نسل کو باصلاحیت بنانا چاہتی ہے اوریہ تعلیم وتربیت اورمثبت سرگرمیوں اوررہنمائی ہی سے ممکن ہے۔والنٹیرپوٹ کیمپ کا بھی یہی مقصدتھا،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے کیمپس آئندہ بھی منعقد کیے جائیں گے۔کیمپ کے اختتامی سیشن میں طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔