فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ملتوی

فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسدادہشت گردی عدالت نے سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی کردی ہے۔پیر کو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 13 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جا چکی ہیں، آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، کیس کی مزید کارروائی 16 جولائی تک ملتوی کردی،کیس میں فاروق ستار کی ضمانت میں توثیق کی جا چکی ہے،فاروق ستار کے وکیل عبدالطیف پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹر کے مکینوں کے بیدخلی کے خلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے شرکت کی تھی،فاروق ستار نے عوامی نمائندہ کی حیثیت سے مظاہرے میں شرکت کی،پولیس نے بددیانتی کی بنیاد پر فاروق ستار کا نام ایف آئی آر میں نامزدکیا،فاروق ستار کے خلاف تھانہ سولجربازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے