کراچی، ایک ہفتہ کے دوران پولیس نے3147 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی، ایک ہفتہ کے دوران پولیس نے3147 ملزمان کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے1609مفرور،1029اشتہاریوں و دیگر509ملزمان سمیت مجموعی طورپر3147ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران636مفرور،836اشتہاری ودیگر13ملزمان سمیت مجموعی طورپر1485ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران499مفرور،48اشتہاری و دیگر354ملزمان سمیت مجموعی طور پر901ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے186مفرور،54اشتہاری و دیگر89ملزمان سمیت مجموعی طور پر329 ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔